Sunday, May 12, 2024

نیول چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

نیول چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ https://twitter.com/dgprPaknavy/status/1328278244458696704?s=20 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اُمور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ امیرالبحر نے چینی سفیر کو پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چین کے سفیر نے خطے میں بحری سکیورٹی کے استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ فریقین نے دونوں دوست ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین خوشگوار تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔