Thursday, April 25, 2024

نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات ،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات ،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال
January 15, 2017
راولپنڈی(92نیوز)نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ  نے کمانڈررائل بحرین نیول فورس رئیرایڈمرل شیخ خلیفہ بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات کی خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکا اللہ رائل بحرین نیول فورسز ہیڈکوارٹرز پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین فورس نے ان کا استقبال کیااور انھیں روایتی سلامی بھی پیش کی گئی۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور کارکردگی بشمول کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے کئے جانے والے آپریشنزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کثیر الملکی ٹاسک فورس 150اور151کی قیادت کے حوالے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ کمانڈررائل بحرین نیول فورس رئیرایڈمرل شیخ خلیفہ بن عبداللہ الخلیفہ نے خطے میں امن واستحکام کے قیام اور رائل بحرین نیوی کے ساتھ معاونت پر پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی ۔