Wednesday, May 15, 2024

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی ترک فلیٹ کمانڈر سے ملاقات، نیول شپ یارڈز کا دورہ

نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی کی ترک فلیٹ کمانڈر سے ملاقات، نیول شپ یارڈز کا دورہ
December 5, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ترکش فلیٹ کمانڈر ایڈمرل ارکومنت تتلیوگلو سے فلیٹ ہیڈکوارٹرز گلچک میں ملاقات کی اور شپ یارڈزکا دورہ کیا۔

گلچک فلیٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ترک فلیٹ کمانڈر نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا ۔ ایڈمرل کو ترکی کے فلیٹ کمانڈ کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے گلچک شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل مصطفیٰ سیگلی اور استنبول شپ یارڈ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل ایردنک یتکن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں شپ یارڈز کا دورہ بھی کیا۔ جہاں اِنہیں زیر تعمیر پاکستان نیوی ملجیم منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

بعدازاں نیول چیف نے عسکری کمپنی ASFATکے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد اکگن سے ملاقات کی جس میں اِنہیں ترک عسکری صنعت اور شپ یارڈ کی صلاحیتوں کے فروغ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

توقع ہے کہ امیرالبحر کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے مابین بالخصوص اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے میں قلیدی کردار ادا کریگا۔