Sunday, May 5, 2024

نیول اکیڈمی میں 113 ویں مڈشپ مین اور 22 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ

نیول اکیڈمی میں 113 ویں مڈشپ مین اور 22 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ
June 27, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان نیول اکیڈمی میں 113ویں مڈشپ مین اور 22 ویں شارٹ سروس کمیشن پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ نیول اکیڈمی ، 113 ویں مڈشپ مین ، 22 ویں شارٹ سروس کمیشن ، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق ، کراچی ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق کا نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل زاہد الیاس نے استقبال کیا۔ نیول اکیڈمی ، 113 ویں مڈشپ مین ، 22 ویں شارٹ سروس کمیشن ، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق ، کراچی ، 92 نیوز وائس ایڈمرل آصف خالق نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی کا حصول اور جیو اسٹریٹجک صورتحال سے ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ ہمارے مشرقی ہمسائے کی غیر ذمہ دارانہ کاروائیاں خطے کے امن اورعالمی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔ نیول اکیڈمی ، 113 ویں مڈشپ مین ، 22 ویں شارٹ سروس کمیشن ، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق ، کراچی ، 92 نیوز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاسنگ آوٹ پریڈ میں 165 افسران نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ مڈ شپ مین عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔