Tuesday, April 16, 2024

نیوزی لینڈ یا انگلینڈ ، فاتح ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتے گی ‏

نیوزی لینڈ یا انگلینڈ ، فاتح ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتے گی ‏
July 14, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین آج  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیمیں  آج تک کوئی بھی ورلڈ کپ نہیں جیت سکیں ، نیوزی لینڈ ماضی میں ایک ، انگلینڈ تین مرتبہ فائنل کھیل چکی مگر فتح سے محروم رہی ۔ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل آج کھیلا جارہا ہے ،دونوں ممالک میں ورلڈ کپ کے حصول کو لیکر جوش و خروش پایا جا رہا ہے جبکہ دونوں ممالک ہی آج تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکے ۔  نیوزی لینڈ 2015 کے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی تھی جہاں اسے آسٹریلیا سے  عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ [caption id="attachment_231389" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 1975 کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز[/caption] انگلینڈ کی ٹیم ماضی میں تین مرتبہ فائنل میچ کھیل چکی ہے ، مگر ہر بار قسمت کی دیوی ان سے روٹھی رہی ۔ دوسرے ورلڈ کپ  جو کہ 1979 میں کھیلا گیا ،  انگلینڈ کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا  اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے مقابلہ کیا ، اس میچ میں سر ویون رچرڈ سن نے 138 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی  اور دس اوورز میں بغیر وکٹ حاصل کئے صرف 38 اسکور دیکر  انگلینڈ کو کپ سے محروم کر دیا۔ [caption id="attachment_231391" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 1979 کی فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز[/caption] انگلینڈ کی ٹیم نے دوبارہ 1987 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی ،یہاں اس کا سامنا پہلی مرتبہ فائنل تک پہنچنے والی آسٹریلیا سے ہوا ،آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 253 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم نے صرف 7 رنز سے ورلڈ کپ کو چھوڑ دیا  اور مقررہ 50 اوورز میں 246 رنز ہی بنا پائی ۔ [caption id="attachment_231394" align="alignnone" width="340"] ورلڈ کپ 1987کی فاتح ٹیم آسٹریلیا[/caption] انگلینڈ کی ٹیم 1992 میں ایک بار پھر فائنل  تک پہنچ گئی جہاں اس نے پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کرنیوالی پاکستانی ٹیم سے  زور آزمایا ۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 249 رنز بنائے ۔ اس میچ میں کپتان عمران خان نے 72،جاوید میانداد نے 58،انضمام الحق نے 42 اور وسیم اکرم نے 33 رنز بنائے ۔ [caption id="attachment_231393" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 1992کی فاتح ٹیم پاکستان[/caption] انگلینڈ کی ٹیم 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.2 اوورز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اس میچ میں وسیم اکرم اور مشتاق احمد نے 3،3، عاقب جاوید نے 2 اور کپتان عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ ورلڈ کپ کے ماضی میں ہونیوالی 10 مقابلوں میں آسٹریلیا 7 مرتبہ فائنل کھیل کر سر فہرست ہے ، آسٹریلیا کی ٹیم 1975 میں کھیلے جانیوالے پہلے ورلڈ کپ کے فائنل  میں پہنچی مگر فتح ویسٹ انڈیز کے حصے میں آئی ۔ [caption id="attachment_231395" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 1999 کی فاتح ٹیم آسٹریلیا[/caption] اکیس سال کے طویل عرصے بعد 1996 میں  آسٹریلیا کی ٹیم ایک مرتبہ پھر  فائنل تک پہنچ گئی لیکن سری لنکا نے  شکست دیکر کپ سے محروم کر دیا۔ [caption id="attachment_231397" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 2003کی فاتح ٹیم آسٹریلیا[/caption] سال 1999 میں آسٹریلیا کی ٹیم تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی اور اس بار  1992 کی فاتح ٹیم پاکستان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ  عالمی چیمپئن بنی  جس کے بعد سال 2003 اور2007 کا  ورلڈ کپ جیت کر مسلسل تین بار کی عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ آسٹریلیا نے سال 2015کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر  چوتھی مرتبہ پھر ورلڈ کپ جیت کر سب سے زیادہ ورلڈ کپ  جیتنے والے ملک کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ [caption id="attachment_231396" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 1996 کی فاتح ٹیم سری لنکا[/caption] سری لنکا کی ٹیم چار مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی لیکن ایک ہی بار 1996 کا ٹائٹل جیت پائی ۔  سری لنکا کی ٹیم پہلی مرتبہ 1996میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی جہاں  اس نے آسٹریلیا کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری بار 2007 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں  پہنچی جہاں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اسے شکست سے دو چار کیا۔ [caption id="attachment_231398" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 2007 کی فاتح ٹیم آسٹریلیا[/caption] سال 2001 میں سری لنکا کی ٹیم ایک بار پھر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی مگر ٹائٹل اپنے نام نہ کر سکے اور بھارت  نے اسے شکست دیدی ۔ بھارت کی ٹیم اب تک تین بار ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے جس میں دو مقابلے وہ جیتی جب کہ تیسرے میں اسے شکست ہوئی ۔ بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ 1983 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچے جہاں اس نے پہلا اور دوسرا ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دی ۔   20 سال کے بعد 2003 میں بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ فائنل تک پہنچی جہاں آسٹریلیا نے  اسے شکست دیکر ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم سال 2011 میں تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی اور سری لنکا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ [caption id="attachment_231399" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 2011 کی فاتح ٹیم بھارت ‏[/caption] پاکستان ٹیم دو مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے جہاں اس نے ایک بار فتح کا جھنڈا گاڑا جب کہ دوسری بار شکست کا مزہ چکھا۔ کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے 1992 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست دیکر  عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔  1999 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں  کپتان وسیم اکرم کی قیادت میں قومی ٹیم آسٹریلیا سے ہار گئی ۔ [caption id="attachment_231400" align="alignnone" width="500"] ورلڈ کپ 2015کی فاتح ٹیم آسٹریلیا[/caption] ویسٹ انڈیز کی ٹیم  تین مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل چکی ہے ، کالی آندھی پہلے ورلڈ کپ 1975 ، دوسرے ورلڈ کپ 1979 اور تیسرے ورلڈ کپ 1983 کے فائنل تک پہنچی ، جہاں اس نے پہلے اور دوسرے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب کہ تیسرے ورلڈ کپ میں بھارت سے  شکست کا مزہ چکھا ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 36 سال قبل آخری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی ، اس کے بعد اسے یہ موقع نصیب نہ ہوا۔