Saturday, April 20, 2024

نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات، جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی کی واضح کامیابی

نیوزی لینڈ کے پارلیمانی انتخابات، جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی کی واضح کامیابی
October 17, 2020

ولنگٹن ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ میں پارلیمانی انتخابات میں  وزیر اعظم جیسنڈاآرڈرن کی لیبرپارٹی نے واضح کامیابی حاصل کر لی جس کے بعد جیسنڈا آرڈرن  کے لئے دوسری مرتبہ بھی وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔

انتخابات میں جسینڈا آرڈرن کا مقابلہ دائیں بازو کی قدامت پسند رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا، لیکن کولنز کی جماعت لیبر پارٹی سے 27 فیصد نشستیں ہی حاصل کر پائی۔

 لیبر پارٹی نے قریب 50 فیصد نشستیں حاصل کی ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمان میں بائیں بازو کے اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی، نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے عام انتخابات میں ایک ماہ کی تاخیر کی گئی تھی۔