Friday, May 17, 2024

نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ گیا،5افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ گیا،5افراد ہلاک
December 9, 2019
ولنگٹن ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ  کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹ گیا ، فضا میں ہزاروں فٹ تک راکھ اور دھواں پھیل گیا، پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، خطرے کے پیش نظر جزیرے کو نو فلائی زون قرار دے کر امدادی کارروائیاں روک دی گئیں۔ نیوزی لینڈ کا سب سے متحرک آتش فشاں پھٹ گیا، شمالی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں پہاڑ پھٹتے ہی فضا میں کئی کلومیٹر تک دھواں اور راکھ پھیل گئے۔ آتش فشاں پھٹتے وقت علاقے میں پچاس کے قریب سیاح موجود تھے جن میں سے 23 کو نکالا جاچکا ہے  ستائیس کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بذات خود صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پولیس بھی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ کا ساتھ دے رہی ہے ، جزیرے میں پھنسے افراد کو نکالنا کی پہلی ترجیح ہے۔