Friday, May 17, 2024

نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 14 ہوگئیں

نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 14 ہوگئیں
December 13, 2019
آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک مزید 6  سیاحوں کی لاشوں کو نکال لیا جبکہ دو کی تلاش کا کام جاری ہے۔ چند روز قبل وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا، حادثے کے وقت آتش فشاں کے قریب سینتالیس افراد موجود تھے  جن میں سے بیس افراد انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔