Sunday, September 8, 2024

نیوزی لینڈ کے نوجوان نے ”پوکے مون گو“ کھیلنے کیلئے نوکری چھوڑ دی

نیوزی لینڈ کے نوجوان نے ”پوکے مون گو“ کھیلنے کیلئے نوکری چھوڑ دی
July 17, 2016
آکلینڈ (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ”پوکے مون گو“ کھیلنے کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ایک شخص اتنا دیوانہ ہو گیا کہ اس نے تمام وقت ”پوکے مون گو“ کھیلنے کے لیے نوکری ہی چھوڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق ”پوکے مون گو“ اینڈرائیڈ ورژن کی مقبول گیم ہے اور اس کے صارفین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں۔ گیم کھیلنے کی حد تک تو ٹھیک ہے مگر نیوزی لینڈ کا ایک شخص تو اس حد تک چلا گیا کہ اس نے اپنی نوکری کی بھی پروا نہ کی۔ نیوزی لینڈ کا باشندہ ٹوم کری آکلینڈ کے ساحل پر ایک ریسٹورنٹ میں بارٹینڈر کے طور پر کام کرتا ہے مگر ”پوکے مون گو“ کے سحر میںجکڑے جانے کے بعد اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے فون پر ڈیجیٹل مخلوق پوکے مون تلاش کریں گے۔ ٹوم کے والدین اس کے اس فیصلے پر خاصا حیران ہیں۔ ٹوم کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے نوکری چھوڑی ہے تب سے انہیں دنیابھر سے پیغامات مل رہے ہیں اور وہ بہت مشہور ہو رہے ہیں۔ ٹوم کا دعویٰ ہے کہ اس نے اب تک 91 پوکے مون کو پکڑ لیا ہے جبکہ اس کھیل میں کل 151 پوکے مون ہیں۔ ٹوم اس گیم سے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ اس میں انہیں روزانہ کام کے بجائے سفر کرنا پڑتا ہے جو گیم کی لازمی خصوصیت ہے۔