Friday, April 26, 2024

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال 2020 کا آغاز، ہاربر برج پر آتشبازی

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال 2020 کا آغاز، ہاربر برج پر آتشبازی
December 31, 2019
سڈنی (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں بھی سال 2020 کا آغاز ہوگیا، سڈنی کے ہاربر برج پر آتشبازی کا شاندارمظاہرہ، نئے سال کے استقبال کیلئے لاکھوں افراد باہر نکل آئے۔ 60 لاکھ ڈالرمالیت کے ایک لاکھ فائرورکس سے آسمان جگمگا اٹھا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کے آغاز پر شاندار جشن منایا گیا، آتشبازی کے نظاروں سے فضا رنگین ہوگئی۔ پاکستان میں بھی نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے منچلے پرجوش ہیں، کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی گئی، پولیس بھی ہلڑبازی کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔