Saturday, April 27, 2024

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان
September 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بابر اعظم کی قیادت میں بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی  اسکواڈ میں واپسی ہو گئی۔ زاہد محمود، شاہنواز دھانی، محمد وسیم جونیئر اور محمد حارث بھی  ٹیم  کا حصہ  بن گئے۔ عبداللہ شفیق ،  امام الحق، حارث رؤف، حسن علی،  فخر زمان، فہیم اشرف ، محمد رضوان   ، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز، عثمان قادر  اور سعود شکیل بھی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر محمد وسیم کا  کہنا ہے ہر پہلو کو سامنے رکھ کر ٹیم منتخب کی جاتی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ  کے درمیان ون سیریز آئی سی سی  کرکٹ سپر لیگ کا حصہ ہے ۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17، دوسرا 19، تیسرا 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ تینوں میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔