Wednesday, April 24, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، محمد رضوان کی قیادت میں 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، محمد رضوان کی قیادت میں 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
December 21, 2020

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، محمد رضوان قیادت کریں گے۔

کپتان بابر اعظم اور امام الحق انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ بابراعظم کی جگہ محمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

محمد رضوان پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عمران بٹ کو پہلی بارٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔