Saturday, May 4, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف پریکٹس میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف پریکٹس میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
January 2, 2018

ولنگٹن ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ کے لیے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔  سرفراز احمد کپتان ہونگے ۔  امام الحق، محمد نواز، عامر یامین اور حارث سہیل کو  ڈراپ کردیا گیا ۔

کیویز کیخلاف پریکٹس میچ،گرین شرٹس نے گیارہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا  ۔سرفرازاحمد قومی ٹیم کے  سپہ سالار ہوں گے  ۔ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی ،بابر اعظم،فہیم اشرف،فخرزمان ، حسن علی ،محمد عامر ،محمد حفیظ ،رومان رئیس ،شاداب خان اور شعیب ملک شامل  ہیں ۔

امام الحق،محمد نواز،عامر یامین اور حارث سہیل ٹیم میں  جگہ بنانے میں  ناکام رہے،گرین شرٹس آج بارش کے باعث پریکٹس نہیں کر پائے ۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ  مکی آرتھر کہتے ہیں دورہ نیوزی لینڈ ہر ٹیم کے لیے مشکل رہا ہے  ۔  پریکٹس کے بعد کھلاڑی کنڈیشنز سے واقف ہو گئے ۔  خود کو اچھی ٹیم ثابت کرنے کے لیے نیوزی لینڈ کو ہرانا ہو گا  ۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ الیون کے درمیان پریکٹس میچ کل کھیلا جائے گا  ۔

دونوں ملکوں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ہو گا ۔