Saturday, May 18, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور پریکٹس

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھرپور پریکٹس
November 8, 2016
کراچی (92نیوز) شاہینوں نے کیویز کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی تمام شعبہ جات میں پریکٹس، ٹیم کا اصل امتحان نیوزی لینڈ میں ہوگا جہاں تیز وکٹوں پر بالرز اور بلے باز دونوں کو کارکردگی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شاہین دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے کیویز کے دیس میں موجود ہیں۔ پاکستان نے دو ٹیسٹ اور ایک چار روزہ میچ کھیلنا ہے۔ گوکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی ہے مگر ٹیم کا اصل امتحان نیوزی لینڈ میں ہو گا جہاں تیز وکٹوں پر بالرز اور بلے باز دونوں کو ہی اپنی کا رکردگی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ گرین شرٹس نے نیلسن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ نئے بالنگ کوچ اظہر محمود نے بالرز کو مفید ٹپس دیں تاکہ پاکستان کا پیس اٹیک تیز پچوں پر کارگر ثابت ہوسکے۔ پاکستان نے گیارہ نومبر سے نیوزی لینڈ اے کے خلاف نیلسن میں چار روزہ میچ کھیلنا ہے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ سترہ اور دوسرا پچیس نومبر کو کھیلا جائے گا۔