Tuesday, May 7, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
November 10, 2018
لاہور  ( 92 نیوز ) نیوزی لینڈ اور پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ شاداب خان اور فخر زمان ٹیسٹ  سیریز سے باہر ہو گئے جب کہ  شاہین آفریدی  اور سعد علی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ محمد حفیظ، امام الحق، اظہر، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، یاسر شاہ، بلال آصف اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 16نومبر سے یو اے ای میں شروع ہوگی۔