Monday, May 6, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
December 16, 2020

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ، ٹی 20 اسکواڈ نے آکلینڈ میں بھر پور ٹریننگ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان فٹ ہوگئے۔ انہوں نے آکلینڈ میں قومی ٹیم کے پہلےٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکا پہلاٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،کھلاڑیوں نے نیٹ میں فیلڈنگ، باؤنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے بھی ٹریننگ میں بھر پور حصہ لیا۔

قومی  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم کا کہنا ہے  کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹوئنٹی  سیریز کے لئے بڑی محنت کر رہے ہیں اور تمام کھلاڑی  سیریز کے لئے پرجوش ہیں۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہو گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ  18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔