Thursday, March 28, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا
October 29, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ،آسٹریلیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے ،سرفرازاحمد قومی  ٹیم کی قیادت کریں گے،سیریز کا آغاز 31 اکتوبر سے ہوگا۔ کینگروز کو دبوچنے کے  بعد شاہین کیویزپر جھپٹنے کو تیار ہو گئے ،  نیوزی لینڈ کےخلاف  مختصر فارمیٹ کے بڑے مقابلے کیلئے  قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،کینگروز کے خلاف شاہینوں کااسکواڈ برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک ، آٓصف علی، فہیم اشرف، عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم کو حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری اور صاحبزادہ فرحان اور وقاص مقصود کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا ،شاہینوں کی سرفراز کی قیادت میں لگاتار  گیارہویں سیریز جیتنے پر نظریں جمالیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں،10 میں شاہینوں نے میدان مارا،8 میں کیویز کامیاب قرار پائے۔