Saturday, May 11, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہو گئی۔

اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد اور محمد موسی شامل ہیں۔

خوشدل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی 18 رکنی اسکواڈ  میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔

 ادھر پاکستان شاہینز کے 16 رکنی اسکواڈ  کا بھی اعلان کر دیا  گیا ہے۔ پاکستان شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کریں گے۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ پریکٹس  میچ 17 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا مشکور ہوں۔ نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا۔ آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا۔