Thursday, April 25, 2024

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
December 8, 2018
کراچی (92 نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کپتان سرفراز احمد ، اسد شفیق اور میر حمزہ کراچی پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے دورے کو مجموعی طور پر اچھا قرار دیتے ہوئے کہا  سیریز سے کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔ ٹیسٹ سیریز میں وکٹ پر زیادہ دیر نہ رکنے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفراز کا کہنا تھا جنوبی افریقا کا دورہ مثبت انداز میں لینے کی ضرورت ہے۔ کوشش ہو گی غلطیاں نہ دہرائیں۔ ادھر وکٹوں کی تیز ترین سنچری بنانے والے یاسر شاہ  اسلام آباد پہنچے ۔ بیاسی سالہ ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز اسپنر کے استقبال کیلئے کوئی آفیشنل نہ آیا۔ قومی ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں کیویز کو وائٹ واش کیا تھا۔ ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ سرفراز الیون کو ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔