Tuesday, April 16, 2024

نیوزی لینڈ کی کابینہ اسلحہ قوانین میں تبدیلی پر رضا مند

نیوزی لینڈ  کی کابینہ اسلحہ قوانین میں تبدیلی پر رضا مند
March 18, 2019

نیوزی لینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ  میں اسلحہ قوانین میں تبدیلی کےحوالےسے کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام ارکان اسلحہ قوانین میں تبدیلی پر رضا مند ہو گئے ۔نئے قوانین کا اعلان دس روز بعد کیا جائےگا۔

کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد اسلحہ قوانین  میں تبدیلی پر پورا ملک متحد ہوگیا، کابینہ اجلاس میں بھی تمام ارکان نے قوانین کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ سے متعلق نئے ملکی قوانین کا  اعلان دس روز بعد کردیاجائےگا، نیوزی لینڈ کےشہریوں کی حفاظت انکی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے کے بعد فضا تاحال سوگوارہے، وزیراعظم نے افسوس کیلئے رکھی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے جبکہ جائےوقوعہ پر پھول رکھنےکیلئےآنےوالوں کا بھی تانتا بندھا رہا۔

طلباء نے بھی مسلم کمیونٹی کیساتھ یکجہتی اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکیلئےقدیمی رقص کیا۔

نیوزی لینڈ مساجد میں حملے کےبعدہونیوالی تحقیقات میں مدد کیلئےآسٹریلیا بھی میدان میں آگیا ،آسٹریلوی پولیس نےدومشتبہ مکانات کے سرچنگ وارنٹ حاصل کرلیے ہیں۔