Friday, March 29, 2024

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا
March 19, 2019

نیوزی لینڈ ( 92 نیوز ) سانحہ کرائسٹ چرچ کےبعد نیوزی لینڈ  کی پارلیمنٹ  کاپہلا اجلاس ہوا جس کا  آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیاگیا۔

وزیراعظم جیسنڈانےاپنےخطاب کاآغازاوراختتام اسلام علیکم سےکیا ، ان کاکہناتھاحملہ آوردہشتگرد،مجرم اورانتہاپسندہےا، ٓپ مجھے اس کانام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے۔

وزیراعظم جیسنڈآرڈرن نے شہید پاکستانی شہری نعیم رشیدکی بہادری کا خاص طور پرذکرکیااورتمام شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نےواقعے پرحکومتی ردعمل کی تفصیلات بھی بتائیں ان کا کہناتھاحملہ آورکونیوزی لینڈ کےطاقتورترین قانون کاسامنا کرناپڑےگا۔

دوران تقریب نیوزی لینڈ کی تمام جماعتوں کےرہنماؤں نےاپنےاپنےتاثرات کااظہار کیااورشہیدوں کےلواحقین سے اظہاریکجہتی کرتےہوئےدنیاکوپیغام دیاکہ ہم سب ایک ہیں۔

تقاریرکےبعدتمام ارکان اسمبلی نےمنفرد اندازمیں دعائیہ کلمات بھی اداکئے۔

دوران تقریب شہید افرادکی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیارکی گئی۔

دوسری جانب سانحہ کرائسٹ چرچ کےمقام پرلوگوں کی آمدکاسلسلہ جاری ہےجہاں پھول رکھ کرلوگ شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کررہےہیں۔