Wednesday, May 15, 2024

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو پھر شکست، سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو پھر شکست، سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری
November 29, 2020

 کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 238 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ نوجوان بلے باز گلین فلپ نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 51 گیندوں پر 8 چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے 37 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھامس، کیموپاؤل اور کیرن پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 166 رنز ہی بنا پائی، کیرن پولارڈ 28 اور کیموپاؤل ناقابل شکست 26 رنز بناکرنمایاں بلے باز رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کیلے جیمسن اور سینتھنر نے 2، 2 شکارکیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ کل صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 سے 7 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔