Friday, March 29, 2024

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مسلم کمیونٹی سے دوپٹہ لے کر ملاقات

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مسلم کمیونٹی سے دوپٹہ لے کر ملاقات
March 16, 2019
 ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مسلم کمیونٹی سے دوپٹہ لے کر ملاقات کی۔ دوپٹے سمیت پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ واقعہ پر افسردہ کیوی وزیر اعظم نے مسلم کمیونٹی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس بھی دوپٹہ اوڑھ کر کی۔ پریس کانفرنس میں دہشتگردی کے واقعہ کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کیوی وزیر اعظم نے کہا واقعہ میں شہید ہونیوالے تمام افراد کا تعلق پاکستان، ترکی ، سعودی عرب ،انڈونیشیا ، ملائیشیا سمیت مسلم ممالک سے تھا اور وہ تمام ممالک سے رابطے میں ہیں، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اسلحے سے متعلق قوانین بدلنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ کرائسٹ چرچ مساجد میں حملہ کرنے والا کئی ممالک کا سفر کر چکا ہے اور وہ نیوزی لینڈ کا مستقل رہائشی نہیں بلکہ آسٹریلیا کا شہری اور نیوزی لینڈ آتا جاتا رہتا تھا۔ دوسری جانب شہر کی میئر لیانے ڈیلزل کہتی ہیں بدترین قتل عام پر شہر سکتے کی کیفیت میں ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام نفرت کی آواز کو ہمدردی اور مہربانی سے بدل دیں۔