Saturday, May 11, 2024

نیوزی لینڈ کورونا کو مکمل شکست دینے والا پہلا ملک، وزیراعظم کا لاک ڈاؤن ختم کرنیکا اعلان

نیوزی لینڈ کورونا کو مکمل شکست دینے والا پہلا ملک، وزیراعظم کا لاک ڈاؤن ختم کرنیکا اعلان
June 8, 2020
ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کورونا وائرس کو مکمل شکست دینے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے موذی وبا کے خاتمے کے بعد لاک ڈاؤن کو مکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کا آخری کیس بائیس مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا، اور اب آخری مشتبہ شخص بھی قرنطینہ سے باہر آچکا ہے، اس وقت پورے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں ہے۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے موذی وبا کے مکمل خاتمے کے بعد تمام پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا، انھوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ یہ ایک اہم سنگ میل ہے، نیوزی لینڈ میں کورونا سے ایک ہزار پانچ سو افراد متاثر ہوئے تھے، جن میں سے 22 جانبز نہ ہوسکے تھے۔