Saturday, May 11, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ، کیویز سکیورٹی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لے گی
July 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، ذرائع کے مطابق دورے سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔ نیوزی لینڈ وفد کو قومی سکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز ستمبر، اکتوبر میں شیڈول ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی بھی درخواست کر رکھی ہے۔