Tuesday, April 23, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی
September 18, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی، چارٹرڈ طیارہ دبئی کے لیے روانہ ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی ہیڈ کرنل( ر) آصف بٹ نے کیوی ٹیم کو الوداع کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چارٹرڈ طیارے کی فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے پر براستہ دبئی واپس روانہ ہوئی، ٹیم کو لینے کیلئے آنے والا طیارہ ایک گھنٹہ تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔ مہمان ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز 4 بجے ہی ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں بھارت کو پاکستان کی کرکٹ ہضم نہیں ہوئی، پاکستان کا امیج خراب کرنے کے لیے یہ انٹرنیشنل ایجنڈا ہے۔

چیئرمین پی بی سی رمیز راجہ نے بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ایک روزہ سیریز گزشتہ روز شروع ہونا تھی، کیوی آفیشلز نے سکیورٹی کو بنیاد بنا کر اچانک دورہ ختم کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کیوی وزیراعظم سے رابطہ کیا تھا۔