Thursday, April 25, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کل کرے گا

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان  کل کرے گا
September 28, 2020
لاہور (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کل کرے گا۔ پاکستان کرکٹ  ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے۔ پاکستانی شاہین بھی قومی ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی، پاکستانی شاہین کیویز کے ساتھ دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ میں ٹیم ایک ہفتہ کا قرنطینہ کرے گی، ذرائع کے مطابق دسمبر کے دوسرے ہفتہ سے میچز شیڈول ہیں۔