Tuesday, April 16, 2024

نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے  240 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کا بھارت کو جیت کیلئے  240 رنز کا ہدف
July 10, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019 کے پہلےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھار ت کو جیت کے لئے 240 رنز کا ہدف دے دیا ۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین  سیمی فائنل 9 جولائی کو کھیلا گیا جس میں بارش کی انٹری ہوئی اور کھیل  کو ایک دن کیلئے روک دیا گیا ،پہلے روز 46.1اوور ہی ہوئے تھے کہ بارش نے انٹری دے دی  جو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہی جس پر امپائرز نے میچ ایک دن  کیلئے روک دیا۔ آج 10 جولائی کو میچ 46.1 اوورز سے ہی دوبارہ شروع کیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  3.5اوورز کھیلے  اور کل 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی ، اوپنر گپٹیل صرف ایک اسکور کر کے پویلین لوٹ گئے ،ہینری نکلوس کی مزاحمت بھی 28 رنز پر دم توڑ گئی۔ کپتان کین ولیم سن نے 67 اور راس ٹیلر 74 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جیمز نیشام 12،گرینڈ ہوم 16،ٹام لیتھم 10، میٹ ہینری ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ مچل سنٹنر 9 اور ٹرینٹ بولٹ 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔