Friday, April 26, 2024

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ

نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کلین سویپ
January 8, 2017

آک لینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوینٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں مہمان ٹیم کو ستائیس رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ ماؤنٹ مانگانوئی میں کھیلا گیا۔  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ 

میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر ایک سو چورانوے رن بنائے۔ کورے اینڈرسن نے اکتالیس گیندوں پر دس چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے چورانوے رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ کپتان کین ولیم سن ساٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز کی دوسری بہترین ٹی ٹوینٹی شراکت ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم چھے وکٹوں پر ایک سو سڑسٹھ رنز ہی بنا پائی۔