Friday, April 26, 2024

انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا
July 15, 2019
لارڈز ( 92 نیوز)  ورلڈ کپ 2019 کا تاج انگلینڈ نے اپنے سر سجا لیا، انگلینڈ پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چمپئن بنا ہے ، پہلے ورلڈ کپ کا فائنل  ، اس کے بعد سپر اوور  کا مقابلہ بھی ٹائی ہوا ، جس پر فیصلہ باؤنڈریز کی بناء پر کیا گیا۔ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ  کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی ٹیم بھی مقررہ 50 اوورز میں  241 رنز ہی بنا پائی جس کی بنا پر میچ ٹائی ہو گیا  ۔ سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  15 رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 7 اور بین اسٹوکس نے  8 اسکور بنائے  جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نےباؤلنگ کی ۔ سپر اوور میں 16 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بھی 15 رنز بنائے اور میچ برابر ہو گیا ۔ انگلینڈ  کی ٹیم زیادہ باؤنڈریز لگانے کی بناء پر میچ اور ورلڈ کپ جیت گئی ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان ساتویں اوور کی دوسری گیند پر اٹھانا پڑا جب اوپنر گپٹیل 19 رنز بنا کر ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ 23ویں اوور کی  چوتھی گیند پر ٹاپ آرڈر  اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن 30 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئے ، اسوقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 103 تھا۔ کچھ دیر بعد ستائیسویں اوور کی  پانچویں گیند پر اوپنر ہنری نکولس  کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ، ان کا شکار پلنکت نے کیا۔ ٹام لیتھیم نے 56 گیندوں پر 47 اسکور بنائے ، جیمز نیشام 19،گرینڈ ہوم 16 اور میٹ ہنری 4 اسکور بنا پائے ۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ  50 اوورز میں  241  رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ اوپنر جیسن روئے 17 ، ساتھی اوپنر  جونی بریسٹو 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر  جوئے روٹ  کی مزاحمت بھی 7 رنز پر دم توڑ گئی جب کہ کپتان مورگن 9 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔ مڈل آرڈر بین اسٹوکس نے ناقابل شکست 84 رنز بنائے  ، ان کیساتھ جوز بٹلر نے کھڑے ہو کر ٹیم کے اسکور میں 59 رنز کا اضافہ کیا ۔ کرس ووکس 2،پلنکت 10 ، جوفرا آرچر  اور عدیل راشد اور مارک ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔