Thursday, April 18, 2024

افغانستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف

افغانستان کا نیوزی لینڈ کو  جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
June 8, 2019
ٹاؤن ٹون (92 نیوز)ورلڈ کپ 2019 کے اہم میچز جاری ہیں جہاں افغانستان  کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف  172 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، افغانستان کی پوری ٹیم 41.1اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ افغانستان نے بیٹنگ کا پر اعتماد آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز بنائے ۔ 66 کے مجموعی اسکور پر افغانی اوپنر حضرت اللہ نیشام کی گیند پر منرو کو کیچ تھما بیٹھے ، انہوں نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 34 اسکور کئے ۔ چند گیندوں کے بعد 66 کے ہی مجموعی اسکور ساتھی اوپنر نور علی زدران فرگوسن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے  ، انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 31 اسکور کئے ۔ افغانستان کی تیسری وکٹ بھی 66 کے ہی مجموعی اسکور پر گری جب ٹاپ آرڈر رحمت شاہ چار گیندیں کھیل کر بغیر کوئی اسکور کئے نیشام کی گیند پر گپٹل کے ہاتھوں  کیچ آؤٹ ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر حشمت اللہ شہیدی افغانستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے ، انہوں نے 99 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور میں گراں قدر اضافہ کیا۔ وہ افغانستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے ۔ ان کے علاوہ افغانستان کا کوئی کھلاڑی ٹک نہ پایا۔کپتان گلبدین نبی 4،محمد نبی 9،نجیب اللہ زدران 4،اکرام علی خیل2،راشد خان  صفر  اور آفتاب عالم 14 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشام 10 اوورز میں 31 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے کامیاب ترین باؤلر ٹھہرے ، انہوں نے ایک اوور مڈان بھی نکالا۔ لیوکی فرگوسن نے 9.1 اوورز میں 37 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے 3 اوورز میڈان نکالے ۔ گرینڈ ہوم نے چار اوورز میں  14 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی اور ایک اوور میڈان نکالا۔