Thursday, April 25, 2024

ہملٹن ٹیسٹ: کیویز نے شاہینوں کو 369 رنز کا مشکل ہدف دیدیا

ہملٹن ٹیسٹ: کیویز نے شاہینوں کو 369 رنز کا مشکل ہدف دیدیا
November 28, 2016

ہیملٹن (ویب ڈیسک) ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ  کی ٹیم تیس سال بعد تاریخی فتح سمیٹنے کے لیے پر عزم ہے۔ کیویز نے دوسری اننگز 313 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ اسٹار بلے باز روز ٹیلر نے 102 ۔ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ گرین کیپس کو سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری ہو گیا۔ چوتھےروز کیویز نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر جیت روال صرف دو رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد ٹام لیتھم اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اہم 96رنز جوڑے۔ ٹام لیتھم نے80 جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 42 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
اس کے بعدروز ٹیلر نے 16 چوکوں کی مدد سے 100 کا ہندسہ عبور کیا مگر آؤٹ نہیں ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے 313 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر کے پاکستان کو 369 رنز کا ہدف دیا۔ گرین کیپس کی جانب سے عمران خان نے تین وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے ایک اسکور بنا لیا،آخری روز پاکستان کو تاریخی شکست سے بچنے کے لیے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔