Friday, April 26, 2024

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 4  رنز سے ہرا دیا
November 19, 2018
ابوظہبی (92 نیوز) پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ 176 رنز کے تعاقب میں پاکستان 171 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو 40 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر محمد حفیظ 10 رن بنا کر ڈی گرینڈ ہوم کا شکار بنے۔ اظہر علی اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 130 پر پہنچا دیا۔ اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 مکمل کیےاور 45  رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم  صرف 12رنز بنا سکے۔ کپتان سرفراز  احمد ایک بار پھردغا دے گئے اور تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیل اینڈر بھی کچھ مزاحمت نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 171رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گرین کیپس کی جانب سے اظہر علی 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اعجاز پٹیل نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔