Friday, May 10, 2024

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی
February 5, 2020
 ہیملٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں بھارت کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ میزبان کیویز نے 348 رنز کا پہاڑ جتنا ہدف انچاسویں اوور میں چھ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ بھارت نے 4 وکٹوں پر  374 رنز بنائے ۔ لئیر نے 103 رنز بنائے ،راہول 88 کے ساتھ نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے  ٹیلر  کے 109 رنز اور نیکولس کے 78 رنز کی بدولت  ہدف 6 وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ نیوزی لینڈ نے  3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔ ٹیلر مین آف دی میچ قرار پائے۔