Monday, May 6, 2024

نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی پانچ وکٹ سے جیت لیا

نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی پانچ وکٹ سے جیت لیا
December 18, 2020

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلا ٹی ٹونٹی پانچ وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کا ٹاپ آرڈر بُری طرح فلاپ ہو گیا۔ صرف 39 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹی۔

قومی ٹیم کی بیٹنگ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی۔ محمد رضوان کا بلا چلا اور نہ ہی نوجوان بلے باز حیدر علی کیوی باؤلرز کا سامنا کر سکے۔

پروفیسر محمد حفیظ اور عبداللہ شفیق کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ  گئے۔ کیویز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے جیکب ڈفی نے چوتھے اوور میں لگا تار دو وکٹیں لے کر پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر ہی توڑ دی۔  

کپتان شاداب خان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  درست ثابت نہ ہوا اور پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا سکی۔

ٹاپ آرڈر کے ناکام ہونے پر کپتان شاداب خان نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے ٹیم کو مکمل تباہ سے بچاتے ہوئے 18 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔ عماد وسیم نے 19 اور محمد رضوان نے 17 رنز بنائے۔