Thursday, April 18, 2024

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا
February 20, 2019
سومیا سرکار ڈیونیڈن ( ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو وائٹ واش کر دیا۔ تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ڈیونیڈن میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں بھی بنگلہ دیش کے باؤلر جادو چلا سکے نہ ہی بلے باز ٹک پائے ، نیوزی لینڈ نے میچ 88 رنز سے جیت لیا۔ میزبان نیوزی لینڈ  نے کھیلنا شروع کیا تو چوکوں چھکوں کی برسات کر دی ، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 چھکے اور 26 چوکوں کی مدد سے 230 رنز بنائے ۔ہینری نیکولس ، روز ٹیلر  اور   کپتان ٹام لیتھم   نے ففٹیز کیں  ۔ دوسری جانب مستفیض الرحمان کو 10 اوورز میں 93 ،روبل حسین کو 9 اوورز میں 64 ،مشرف مرتضیٰ کو 10 اوورز میں 51 ، محمداللہ کو 2 اوورز میں 28 اسکور پڑا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 231 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 242 پر ڈھیر ہو گئی ، اپنر تمیم اقبال  اور لٹن داس بالترتیب صفر ، ایک پر واپس لوٹ گئے ۔ٹاپ آرڈر سومیا سرکار بھی بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں چلتے بنے ۔ شبیر رحمان 102 ، محمد سیف الدین 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان مشرف مرتضیٰ2،مہدی حسن 37 اور روبیل حسین 3 اسکور بنا کر چلتے بنے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سودھی نے 6 ، ٹرینٹ بولٹ نے دو ، کولن ڈی گرینڈ ہوم نے ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔