Wednesday, April 24, 2024

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
June 23, 2019
مانچسٹر ( 92 نیوز)  کرکٹ ورلڈ کپ 2019  میں نیوزی لینڈ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پانچ رنز سے شکست دے دی، 292 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 286 اسکور بنا سکی۔ کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اورسنسنی خیزمیچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ مانچسٹر کےاولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈنےمقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر291 رنزبنائے ، ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزانچاس اوورز میں 286رنزبناسکی۔ میچ میں اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب کارلوس بریتھ ویٹ نےاڑتالیسویں اوور میں مسلسل تین چھکوں اور ایک چوکے کی مددسےچھبیس اسکوربناکر میچ کا پانسہ پلٹنے کی شاندار کوشش کی مگراگلےہی اوورکی آخری گیندپر باؤنڈری پران کاکیچ پکڑا گیا۔ کارلوس نے5چھکوں اورنوچوکوں کی مدد سے بیاسی گیندوں پرایک سوایک سکور بنائے مگرٹیم کوشکست سےنہ بچاسکے۔ کیویزباؤلرز ٹرینٹ بولٹ نےتیس رنز دےکر4جبکہ لوکی فرگیوسن نےتین کھلاڑیوں کاشکارکیا۔ نیوزی لینڈکے راس ٹیلرنےانہتررنزبنائے جبکہ کین ولیم سن نے 148رنزکی شاندار اننگ کھیلی اورمین آف دی میچ قرار پائے۔ اس شکست کے بعدچھ میں سےپانچ میچ ہارنے والی ویسٹ انڈیزٹیم کےسیمی فائنل تک پہنچنے کےامکانات تقریبا معدوم ہوگئے ہیں۔