Sunday, September 8, 2024

نیوزی لینڈ نے زمبابوےکو واحد ٹی 20 میں 80رنزسے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے زمبابوےکو واحد ٹی 20 میں 80رنزسے شکست دیدی
August 9, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو واحد ٹی ٹوینٹی میچ میں اسی رنز سے شکست دے دی  ڈیبیو کرنے والے جارج ورکر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ تفصیلات  کےمطابق ہرارے سپورٹس کلب میں زمبابوے نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا  کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیم سن نے بالترتیب تینتیس اور بیس رنز بنائے جبکہ جارج ورکر نے تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے کیرئیر کی پہلی نصف سنچری کی بدولت باسٹھ رنز بنا ڈالے۔ مہمان ٹیم نے زمبابوے کو جیت کے لیے ایک سو ننانوے رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم آٹھ وکٹوں پر ایک سو اٹھارہ رنز بنا سکی۔ زمبابوے کے سات بلے باز دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے اور میک لینگن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔