Sunday, September 8, 2024

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10وکٹوں سے شکست دےدی

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10وکٹوں سے شکست دےدی
August 5, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیویز اور میزبان ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے ہرارے میں کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو پینتیس رنز بنائے۔ مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف تینتالیسویں اوور میں بغیر نقصان کے حاصل کر لیا۔ کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل نے ایک سو سولہ اور لیتھم نے ایک سو دس رنز سکور کیے۔ سوڈھی نے تین، ایلیٹ نے دو جبکہ نیتھن میکولم اور میک لینگن نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔