Sunday, September 8, 2024

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز 1-2سے جیت لی

نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز 1-2سے جیت لی
August 8, 2015
ہرارے (ویب ڈیسک) ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو تہتر رنز بنائے۔ کپتان کین ولیمسن نوے رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے گریم کریمر نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں میزبان زمبابوے سینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں دو سو پینتیس رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میکلیگن نے تین وکٹیں لیں۔ تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے زمبابوے نے اپنے نام کیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔