Tuesday, April 16, 2024

نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کردیا

نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کردیا
February 12, 2020
ماؤنٹ مونگنئی ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ نے بھارت سے ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لے لیا ، تیسرے ون ڈے  میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 31 سال بعد  ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔ بھارتی ٹیم کو 1989ءکے بعد پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ماؤنٹ مونگنئی میں  ہونے والے میچ میں بھارت نے  کے ایل راہول کے 112رنز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ پرتھوی شا 40، شریاس ائیر 62 اور منیش پانڈے 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ نیوزی لینڈ  کے  ہرمیش بینٹ نے 10 اوورز میں 64 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، کائل جیمی سن اور جیمز نیشام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ اوپنرز مارٹن گپٹل اور ہینری نکولس  نے بالترتیب 66 اور 80 رنز بنائے، کولن ڈی گرینڈہوم نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح  میں اہم کردار ادا کیا۔