Monday, May 6, 2024

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے شکست دیدی
June 6, 2019
 لندن (92 نیوز) نیوزی لینڈ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو دو وکٹ سے شکست دیدی۔ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک نیوزی لینڈ کو بنگال ٹائیگرز کیخلاف میچ میں دانتوں تلے پسینہ آگیا۔ بنگلہ دیشی باؤلرز نے 245 رنز کے کم ٹوٹل کے دفاع کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا مگر بازی دو وکٹ سے کیویز کے نام رہی۔ بنگلہ دیشی بلے باز پہلے کھیلتے ہوئے کیویز کیخلاف بڑا ہدف سیٹ کرنے میں ناکام رہے ، پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شکیب الحسن  نے 64 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 245رنز بنانے  میں نیوزی لینڈ کو بنگلہ دیشی باؤلرز کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں میچ اپنے نام کر لیا۔ 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے روز ٹیلر مین آف دی میچ قرار پائے۔ ایونٹ میں 9 میچ مکمل ہوچکے ہیں۔ نیوزی لینڈدو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگیا ہے جبکہ پاکستان ٹیم آٹھویں نمبر پر ہے۔ آج کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔