Saturday, April 20, 2024

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو3وکٹوں سے زیر کر لیا

نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کو3وکٹوں سے زیر کر لیا
March 13, 2015
ہملٹن(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیشن کو ٹھکانے لگانے کے بعد گروپ اے میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے دو سو نواسی رنز کا ہدف انچاسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے محموداللہ کی 128کی شاندار اننگز بھی رائیگاں گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن  کے سیڈان پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی طرف سے ستائیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سومیا سرکار اور محمود اللہ نے شاندار بلے بازی کی۔ سومیا نے اکاون رنز کی اننگز کھیلی جبکہ  محمود اللہ نے لگاتار دوسری سنچری بنائی۔ وہ ایک سو اٹھائیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےجبکہ صابررحمان نے تئیس گیندوں پر چالیس رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ، کورے اینڈرسن اور گرانٹ ایلیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا تینتیس رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں لیکن راس ٹیلر اور  مارٹن گپٹل نے اسکور آگے بڑھایا۔ گپٹل نے  ایک سو پانچ رنز بنائےراس ٹیلر چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے گرانٹ ایلیٹ اور کورے اینڈرسن نے انتالیس انتالیس رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ گپٹل مین آف دا میچ قرار پائے۔