Saturday, May 18, 2024

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز میں برتری حاصل کر لی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں شکست دےکر سیریز میں برتری حاصل کر لی
June 15, 2015
لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3وکٹوں سے زیر کر لیا۔ ساﺅتھمپٹن میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 45.2 اوورز میں 302 رنز بنائے جبکہ اس کی تمام ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ انگلینڈ کی طرف سے جے ای روٹ 54، ای جے مورگن 71 اور بی اے سٹوکس 68رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے باﺅلرز ٹم ساﺅتھی اور وہیلر تین ، تین جبکہ ہینری 2وکٹیں حاصل کر نمایاں باﺅلر رہے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جبکہ اس کے اوپنرز جلد آﺅٹ ہو گئے تاہم ولیم سن اور روز ٹیلر کی شاندار شراکت داری نے انگلینڈ کی شکست یقینی بنا دی۔ ولیم سن نے 118 جبکہ ٹیلر نے 110رنز بنائے۔ واضح رہے کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ ایک جبکہ نیوزی لینڈ 2میچ جیت چکا ہے۔