Friday, May 17, 2024

نیوزی لینڈ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، عام انتخابات ملتوی

نیوزی لینڈ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، عام انتخابات ملتوی
August 17, 2020

ولنگٹن ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس ایک بار پھر سراٹھانے لگا،2روز کے دوران کورونا کے مزید 22مریض سامنے آگئے، وبا کی نئی لہر کے باعث ملک میں عام انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔

نیوزی لینڈ  کی  وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کو 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کردیاگیا ہے اور اب ان کا انعقاد 19 ستمبر کی بجائے 17 اکتوبر کو ہو گا۔

 جیسنڈا کاکہناتھاکہ التوا کی بدولت سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم چلانے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کا وقت مل جائے گا۔

 نیوزی لینڈ میں کورونا وبا کی نئی لہر گزشتہ ہفتے آکلینڈ سے شروع ہوئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر کو دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کر دیاگیاتھا۔