Sunday, May 12, 2024

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں دعائیہ تقریب، وزیراعظم جیسینڈاآرڈن کی خصوصی شرکت

نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں دعائیہ تقریب، وزیراعظم جیسینڈاآرڈن کی خصوصی شرکت
March 13, 2021

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیراعظم جیسینڈاآرڈن نے خصوصی شرکت کی۔ شہداء کی تصاویر کے ساتھ بلند آواز میں ان کے نام پڑھے گئے، شرکاء نے ایک منٹ خاموشی اختیار کی۔

کیوی حکومت اور عوام سانحہ کرائسٹ کے متاثرین کو نہ بھولے 15 مارچ کو اس المناک واقعے کو 2 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے کرائسٹ چرچ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں متاثرہ افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
تقریب میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈن اور شہید ہونے والوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

جیسنڈا آرڈن نے کہا الفاظ متاثرہ افراد اور اہلخانہ کا صدمہ دور نہیں کرسکتے لیکن ان میں زخم بھرنے کی طاقت ہوتی ہے۔ 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرسفید فام شخص نے حملہ کیا تھا۔ حملے میں 51 نمازی شہید اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔