Saturday, April 20, 2024

نیوزی لینڈ میں جمعہ کی اذان سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی ‏جائیگی

نیوزی لینڈ میں  جمعہ کی  اذان سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی ‏جائیگی
March 20, 2019

نیوزی لینڈ ( 92 نیوز) نیوزی لینڈ حکومت نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے  جمعہ کی اذان سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کرنے کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا کی جانب سے سانحہ کرائسٹ چرچ  پر جمعہ کو نیوزی لینڈ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جیسنڈا کا کہنا تھا کہ میتوں کی 24گھنٹوں میں تدفین نہ ہونے پرلواحقین کےدکھ کا پورا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نیوزی لینڈشہداکا گھرتھااورانہیں محفوظ رہناچاہئےتھا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ میں واقع اسکول کا دورہ بھی کیا ، جہاں بچوں نے مخصوص انداز ہاکا کےذریعے  شہدا کو خراج عقیدت پیش کی ۔

جیسنڈا آرڈرن نے ریسکیو اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور بروقت کارروائی پر خوب سراہا۔