Wednesday, April 24, 2024

نیوزی لینڈ میں اتنے فوجی نہیں ہونگے جتنی ہم نے سکیورٹی لگائی تھی، شیخ رشید

نیوزی لینڈ میں اتنے فوجی نہیں ہونگے جتنی ہم نے سکیورٹی لگائی تھی، شیخ رشید
September 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ، نیوزی لینڈ میں اتنے فوجی نہیں ہوں گے، جتنی ہم نے سکیورٹی لگائی تھی۔

وزیرداخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیویز بورڈ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا، سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، آج ثابت بھی ہوگیا ان کو جو ای میل آئی وہ بھی جانے کے بعد آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بھارت کو اپنے ملک میں کرکٹ نہ ہونے کی تکلیف ہے، ہماری عوام دکھی ہے مگر ایک دن تمام ٹیمیں یہاں کھیلنے آئیں گی۔ انڈیا کے پاس دو ہی خبریں ہیں ایک شیخ رشید اور دوسرا طالبان۔

شیخ رشید نے کہا، سیاچن جانے پر فوجی جوان خوش ہوگئے، سرحدوں کی سکیورٹی زبردست ہے، دشمن میڈیا اور ہائبرڈ وار کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ کہا کہ، پاکستان کی سرحد اور ہمارے پاس کوئی مہاجر نہیں ہے، جب افغانی واپس جانا چاہیں گے انہیں بھی واپس بھیجیں گے۔

اُنہوں نے کہا، عمران خان نے جب ورلڈ کپ جیتا تب میں وزیر کھیل تھا۔ جے ایف تھنڈر طیارے کوئی مسئلہ نہیں، ارجنٹینا کو طیارے بیچ رہے ہیں تو اچھی بات ہے۔ 

وزیرداخلہ اپوزیشن شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ مارے، اپوزیشن کی ٹیم انڈر 19 ہے۔ ای وی ایم تو کابینہ کا فیصلہ ہے، الیکشن اسی پر ہوں گے۔ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے ای وی ایم مشین کو پارلیمنٹ سے پاس کرایا جائے گا۔