Thursday, April 18, 2024

نیوزی لینڈ میں 3 ماہ بعد کورونا کیس سامنے آنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن

نیوزی لینڈ میں 3 ماہ بعد کورونا کیس سامنے آنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن
August 12, 2020
 ویلنگٹن (92 نیوز) کورونا کے عالمی وار جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ میں 3 ماہ بعد کورونا کیس سامنے آنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا کے باعث پارلیمنٹ کی تحلیل موخر کردی۔ جیسنڈ آرڈرن نے 19 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے پارلیمنٹ کی تحلیل 17 اگست تک کی۔ انہوں نے کہا ابھی تک انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 918 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 21 ہزار 644 ہو گئی۔ دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 34 لاکھ 41 ہزار 743 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1504  ہلاک، مجموعی تعداد 167749 ہو گئی۔ برازیل میں 1242، چلی 39، ارجنٹائن 240 اور میکسیکو میں 705 اموات ریکارڈ بھارت میں 835، عراق 67، ایران 184 اور ترکی میں 15 مزید  ہلاکتیں ہوئیں۔ سعودی عرب 34، بنگلہ دیش 33، برطانیہ 102 اور انڈونیشیا میں مزید 59 افراد ہلاک  ، فلپائن 19، یوکرائن 29، روس 130، اسپین 5 اور اٹلی میں مزید 6 افراد ہلاک  ، بولیویا میں 72، رومانیہ 35 اور ہنڈراس میں 11 افراد چل بسے۔