Friday, April 19, 2024

نیوزی لینڈ محکمہ صحت کا قومی کرکٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار

نیوزی لینڈ محکمہ صحت کا قومی کرکٹ اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار
December 4, 2020

ویلنگٹن (92 نیوز) نیوزی لینڈ محکمہ صحت نے قومی کرکٹ اسکواڈ کو گزشتہ روز لئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں ایکٹیو کورونا والے ارکان شامل ہیں جن سے دیگر ارکان کو وائرس لگنے کا اندیشہ ہے۔ اس فیصلے سے پاکستان ٹیم کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہم منصب سے بھی بات کی ہے۔ وسیم خان نےنیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے نیوزی لینڈ حکومت کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مصباح الحق اور بابر اعظم سے بات کی ہے۔ وسیم خان نے کہا ٹیم کی ہمت بڑھائی ہے۔ ٹیم بقیہ چار دن گزار کر کرکٹ پر فوکس کرنے کیلئے تیار ہے۔

اسکواڈ کے ارکان کی پانچویں کورونا ٹیسٹنگ اتوار کو ہو گی۔ مثبت کورونا آنے والے دس ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی  میچوں کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہو گا۔